گلگت بلتستان

سکوار گلگت میں پانی کے تنازعے پر جھگڑا، فائرنگ میں ایک ہلاک

گلگت(نامہ نگار) سکوار میں پانی کے معاملے پر جھگڑا مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ۔جوٹیال تھانے میں واقعے کی رپورٹ 7افراد کیخلاف درج ۔تفصیلات کے مطابق گلگت کے نواحی گاؤں سکوار میں پانی کے تنازعے پر ایک شخص کی زندگی کا چراغ گل کر دیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز سکوار میں پانی کے معاملے پر جھگڑے کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر کے زاہد حسین ولد اصغر علی ساکن سکوار کو قتل کر دیا ۔جبکہ ایک شخص مظہر کو زخمی کر دیا گیا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مقتول زاہد پاک فوج این ایل آئی یونٹ کا اہلکار تھا جو کہ 20دن کی چھٹیوں پر گلگت آیا تھا ۔زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے واقعے کی رپورٹ جوٹیال تھانے میں 7 افراد کے خلاف درج کر دی گئی ہے ۔آخری اطلاعات تک پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button