اہم ترین

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے درمیان ہربن تھور حدود تنازع سے متعلق اہم پیشرفت

واپڈا، اپر کوہستان،دیامر انتظامیہ اور 24رکنی گرینڈ جرگے کی کوششوں سے تنازع حل

زمین اور نقصانات کی ادائیگیوں سے متعلق اختیارات مشروط پر جرگے کو دینےکا فیصلہ

ادائیگیوں کے طریقہ کار سے اہم اعلان جلد متوقع

اسلام آباد: دیامربھاشاڈیم پراجیکٹ، تھور ہربن باؤنڈری تنازع سے متعلق واپڈا،ضلعی انتظامیہ اور تھور ہربن جرگے کا اہم اجلاس واپڈا آفس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں جنرل منیجر (ایل اے اینڈ آر ،ایچ آر ڈی) بریگیڈیئر ریٹائرڈ شعیب تقی، جنرل منیجر دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ راؤ محمد یوسف ،ڈپٹی کمشنر دیامر لیفیٹننٹ ریٹائرڈ سعد بن اسد، ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان عارف یوسفزئی تھور اور ہربن کے جرگے ممبران اور واپڈا کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہربن ،تھور کے قبائل واپڈا اور انتظامیہ نے حدود کے تنازع پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔شرکا نے حدود کے تنازع پر ابتک کی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں تھور ہربن متنازع حدود میں معاہدے کے مطابق زمین اور نقصانات کی ادائیگیوں متعلق سفارشات اور اس پر عملدرآمد سے متعلق امور پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں جی ایم (ایل اے اینڈ آر/ایچ آر ڈی )بریگیڈیئر ریٹائرڈ شعیب تقی نے ادائیگیوں سے متعلق اختیارات دونوں قبائل کے جرگہ کو دینے سے متعلق دیامربھاشاڈیم کمپنی کے بورڈ آف گورنرز اجلاس کے فیصلے سے آگاہ کیا۔انھوں نے کہا کہ ادائیگیوں کو شفاف انداز میں منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے واپڈا اور انتظامیہ ممبران پر مبنی اسٹیرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ واپڈا،انتظامیہ اور جرگے ممبران کے مزید مشاورت کے بعد سفارشات پر عملدرآمد سے حتمی اعلان جلد دیامربھاشاڈیم سائٹ پر باقاعدہ تقریب میں کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اپر کوہستان عارف یوسفزئی اور ڈی سی دیامر لیفیٹننٹ ریٹائرڈ سعد بن اسد نے اس امید کا اظہار کیا کہ جرگہ ممبران پہلے کی طرح مسائل کے حل کے لیے اپنی زمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائیں گے۔ تھور ہربن کے دونوں فریقین نے دیامربھاشاڈیم کی تعمیر کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنے اور پہلے کی طرح واپڈا اور انتظامیہ سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ جرگہ ممبران نے کہا کہ تھور اور ہربن کے عوام ایک ہیں اور ملکر مسائل کو حل کریں گے۔اجلاس میں تھور ہربن جرگہ ممبران نے باؤنڈری حدودِ تنازع اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے چیئرمین واپڈا لیفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین، جی ایم (ایل اے اینڈ آر/ایچ آر ڈی) بریگیڈیئر ریٹائرڈ شعیب تقی، جی ایم دیامربھاشاڈیم پراجیکٹ راؤ محمد یوسف ضلعی انتظامیہ اپر کوہستان اور دیامر کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button