گلگت بلتستان

گلگت شہر میں نماز جمعہ کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے

3 (2)

گلگت( فرمان کریم ) پشاور اور اسلام آباد میں امام بارگاہ پر حملے کے بعد گلگت شہر میں بھی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ جمعے کے روز شہر میں پولیس کی اضافی نفری تعنیات کر دی گئی تھی۔ پولیس نے شہر کے مرکزی مقامات پر گاڑیوں کی تلاشی لی۔ جبکہ نماز جمعہ کے وقت گھڑی باغ میں رکاوٹ کھڑی مسجد کی طرف جانے والی راستوں کو مکمل سیل کردیا تھا۔ پولیس اہلکاروں نے نماز کے لئے آنے والے نمازیوں کی جامعہ تلاشی کے بعد مسجد میں جانے دیا ۔ گلگت بلتستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مرکزی شاہراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعنیات کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پونیال روڈ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی تاریں نامعلوم افراد نے چرا لیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے جمعے کے روز کیمروں کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے،

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button