گلگت بلتستان

چیف جسٹس آف پاکستان نے گلگت بلتستان کے وکلا کو آئینی حقوق سے متعلق کیسز کی وکالت خود کرنے کی اجازت دے دی

گلگت(ارسلان علی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ کے وکلاء کو سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے دائر پیٹشن میں وکالت کرنے کی اجازت دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے دائر کیس کی سماعت کے دوران پیشی کے بعد سپریم اپیلٹ کورٹ بار ایوسی ایشن کے صدر احسان علی ایڈووکیٹ، لطیف شاہ اور جاوید احمد ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی اوراس موقع پردرخوست کی کہ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے وکلاء کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئینی حقوق کے حوالے سے دائر پٹیشن میں وکالت کے لئے پیش ہونے کی منظوری دیں، جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے اجازت دے دی ۔

صدر سپریم اپلیٹ کورٹ بار گلگت بلتستان احسان ایڈووکیٹ کے مطابق وکلا نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب سے درخواست کی کہ آئینی درخواستیں جو کہ سپریم کو آف پاکستان میں زیر سماعت ہیں، کو ایک ساتھ نمٹایا جائے، جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو بلا کر فوری طور پر ان درخواستوں کو ایک ساتھ نمٹانے کا حکم صادرکیا۔

اس موقع پر گلگت بلتستان سپریم اپلیٹ کورٹ بار کے عہدیداروں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو گلگت بلتستان کے دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جس پر چیف جسٹس نے دعوت قبول کی اور دورہ کرنے کا وعدہ کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button