سیاست

بشیر احمد بہت جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگے، ق لیگ کا صفایا

10968413_728463293936573_4068212057790387550_nچلاس(ایس ایچ غوری) سابق وزیر تعمیرات ومسلم لیگ(ق) کے مرکزی جوائینٹ سیکرٹری بشیراحمد خان رواں ہفتے (ق) لیگ کو الوداع کرکے باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے قریبی رفقاء سے صلاح مشورے اور مشاورت مکمل کر لی ہے ۔

ذ رائع کے مطابق سابق وزیر تعمیرات بشیر احمد خان آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گے،حلقہ جی بی 15دیامر ون سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احمد میر ایڈوکیٹ اس شرط پر بشیر احمد خان کے حق میں دستبردار ہو ئے ہیں کہ وہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینگے ۔یاد رہے مرزا حسین، آمنہ انصاری اور سابق مشیر صحت حاجی عبد القدوس (مرحوم) کے سیاسی جانشین عتیق اللہ ایڈوکیٹ کے بعد مسلم لیگ (ق) کے اہم رہنما بشیر احمد خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد مسلم لیگ (ق) کا گلگت بلتستان سے مکمل طور پر صفایا ہو جائے گا ،گزشتہ اسمبلی کی تیسری بڑی سیاسی پارٹی مسلم لیگ (ق) کو آئندہ انتخابات میں امیدوار تک نہیں ملیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button