تعلیم

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پروفیسر محمد زمان آل پاکستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب

گلگت (نامہ نگار) گلگت بلتستان پرو فیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن ) (GBPLA کے صدر پروفیسر محمد زمان آل پاکستان پرو فیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن (اپلا) کی مرکزی کابینہ کے لئے نائب صدر اور GBPLA کے پریس سیکریٹری پروفیسر اشتیاق احمد یاد پریس اینڈ انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہوئے۔ انتخابات کا عمل 17 فروری کو لاہور میں مکمل ہوا۔ جس میں GBPLA کی نمائندگی پروفیسر محمد زمان اور پروفیسر اشتیاق احمد یاد کی۔ اپلا کے دو روزہ اجلاس اور انتخابات میں گلگت بلتستان کے علاوہ چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے پروفیسرز ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔مذکورہ اجلاسوں میں اپلا کے نمائندوں نے حکومتِ پاکستان اور اربابِ بست و کُشادسے پُر زور مطالبہ کیا کہ تعلیمی پالیسی سازی اور پلاننگ میں اساتذہ جو کہ شعبہء تعلیم کے سب سے اہم شراکت دار (stakeholders) ہیں کو بھی شامل کیا جائے، پورے ملک میں یکساں نظامِ تعلیم، یکساں نصابِ تعلیم اور یکساں ذریعہء تعلیم رائج کیا جائے، ملک کی جی، ڈی، پی کا 6 فیصد تعلیم پر خرج کیا جائے، ملک کے تمام کالجوں میں لیکچررز کی کمی کو پورا کیا جائے، معیارِ تعلیم کو پروان چڑھانے کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، شعبہء تعلیم سے کرپشن کی لعنت ختم کی جائے، کالجوں کے اساتذہ کی استعدادِ کار (capicity building) کے لئے فوری بندوبست کیا جائے، قانون کے مطابق اساتذہ کو انکم ٹیکس میں جو 75% چھوٹ دی گئی ہے وہ جلددی جائے، کالجوں کے اساتذہ کی اپگریڈیشن کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے، فور ٹیئر اور ٹائم سکیل پروموشن کا حق جلد دیا جائے اور تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کو یکساں کیا جائے۔

اپلا کے نمائندہ وفد نے ہائر ایجوکیشن کیمشن پنجاب کے سیکریٹری سے بھی ملاقات کی اور مطالبات ان کے سامنے پیش کیے۔ جبکہ جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے پاکستان کے تمام علاقوں سے آئے ہوئے پروفیسرز اور لیکچررز کے اعزاز میں عشائیہ دیا جہاں اپلا کے نمائندوں نے ملک میں تعلیمی پس ماندگی کے خاتمے کے لئے انہیں کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button