معیشت

رنگا کھور لنک روڑ مقامی لوگوں کے لئے درد سر بن گیا

شگر(عابد شگری) مرہ پی رنگا کھور کا لنک روڈ مقامی لوگوں کیلئے درد سر بن گیا جگہ جگہ لوگوں کی طرف سے تجاوزات اور کوہل کھودنے کی وجہ سے گاڑیاں ان سڑکوں سے گزرنا وبال جان بن چکا ہے ۔جبکہ اکثر ڈرائیور حضرات ان سڑکوں پر آنے سے کتراتے ہیں۔مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ اور انتظامیہ کی جانب سے مکمل خاموشی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے مرہ پی رنگا کھور جانے والے لنک روڈ پر قریبی لوگوں کا مکمل قبضہ ہیں جو اپنی مرضی سے جگہ جگہ کوہل کھود پر سڑک کا ستیاناس کیا ہوا ہے۔ جبکہ اکثر جگوں پر تجاوزات کرکے سڑکوں کے ساتھ مٹی اور پتھر کے ڈھیر جمع کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے سڑک تنگ ہوگیا ہے جبکہ جگہ جگہ کھڈے پڑگئے ہیں جس کی وجہ سے اکثر ڈرائیور ان سڑکوں پر اپنی گاڑیاں لانے سے کتراتے ہیں۔لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے اعلیٰ حکام اور شگر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مرہ پی رنگا کھور جانے والے لنک روڈ پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button