سیاحت

ضلع ہنزہ نگر میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

ہنزہ نگر( اکرام نجمی) ضلع ہنزہ نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے مسلسل برفباری کا سلسلہ جاری ہیں اور ہنزہ نگر کے بالائی علاقے ہنزہ گوجال اور نگر ہشپراور ہوپر کے علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے برفباری کی وجہ سے ان علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور نقل و حمل میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔

یاد رہے کہ ضلع ہنزہ نگر میں اس سال سردیوں میں برفباری کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے سنٹرل ہنزہ اور گلمت گوجال میں یہ پہلی برفباری ہے جبکہ بعض بالائی علاقوں میں اس سے قبل بھی برفباری ہوئی ہے ۔

مقامی لوگوں کے مطابق علاقے کے موسم میں نمایاں تبدیلی واقع ہوئی ہے اور سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button