صحت

چلاس ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہپٹائیٹس بی اور سی کا علاج شروع ہو گیا

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس میں ہیپٹائیٹس بی اور سی جیسے موذی مرض کا علاج شروع کردیا گیا ہے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس ڈاکٹر نصیرالدین اور میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر منصورالحق نے بتایا کہ دیامر میں ہیپاٹائیٹس کے مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس کی علاج پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں محکمہ صحت گلگت بلتستان نے ایسے موذی امراض میں مبتلا مریضوں کی سہولت کے لئے چلاس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اس موذی امراض سے بچاؤ کے ویکسین اور دیگر ضروری ادویات کا بندوبست کیا ہے اس حوالے اس مرض میں مبتلا مر یضوں کو چاہئیے کہ وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس میں رابط کریں تاکہ ان کا مفت علاج ہو سکے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button