گلگت بلتستان

سرکاری ریٹ لسٹ نظر انداز، اشکومن میں ٹریکٹر مالکان کی من مانیاں جاری

IMG_3003-M

چٹورکھنڈ( کریم رانجھا) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ ٹریکٹر مالکان نے جوتے کی نوک پر رکھ دیا ،من مانے ریٹ مقرر،غریب کسان پریشان۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹریکٹروغیرہ کے لئے نئے ریٹ مقرر کئے تھے جس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی کے لئے مبلغ1994روپے آٹھ گھنٹے جبکہ تھریشنگ اورہل چلانے کے مبلغ 1192روپےفی گھنٹہ مقرر ہیں لیکن ٹریکٹر مالکان نے اس نرخنامے کو مسترد کرتے ہوئے ہل چلانے کے 1680روپے فی گھنٹہ جبکہ ٹرالی کے 2800روپے آٹھ گھنٹے لے حساب سے وصول کررہے ہیں۔علاقے بھر میں چونکہ کاشتکاری کے موسم کا آغاز ہوچکا ہے،لہٰذا غریب کسان نہ چاہتے ہوئے بھی ٹریکٹر مالکان کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں۔عوام علاقہ نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ سرکار کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button