کھیل

یشنل یوتھ جونیئر اتھلیٹکس میں شمولیت کے لیے سے15 رکنی جی بی ٹیم گلگت سے اسلام آباد کے لئے روانہ

گلگت( پ ر) نیشنل یوتھ جونیئر اتھلیٹکس 15 رکنی جی بی ٹیم گلگت سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئی ۔ سکندر مززا کوچ اور امتیاز احمد منیجر ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر نگرانی اسلام آباد جناح کمپلکس میں نیشنل یوتھ انڈر 18 اتھٹلیکس چمپین شپ 28 اکتوبر سے شروع ہورہا ہے ۔ اس دو روزہ میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے گلگت بلتستان اتھلیٹکس ٹیم جن میں خواتین اور مرد شامل ہیں2 آفیشلز کے ہمراہ 15 رکنی ٹیم گلگت سے اسلام آباد روانہ ہوگئی ہے ۔مرزا سکندر ٹیم کے کوچ جبکہ امتیاز احمد ٹیم منیجر کے خدمات سرانجام دیں گے۔

گلگت بلتستان اتھلیٹکس کے سکریٹری جنرل مرزا سکندر نے بتایا ہے کہ جی بی اتھلیکس ٹیم کا سلکیشن باقاعدہ ٹرائلز کے ذریعے میرٹ پر عمل میں لایا گیا ہے ۔ توقع کرتا ہوں کہ کھلاڑی محنت سے کھیل کر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے ۔ انہوں نے گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ سکریٹری وقار احمد باالخصوص ڈائریکٹر حسین علی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سپورٹس بورڈ کے مکمل تعاون کے باعث جی بی اتھلیٹکس ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کررہی ہے ۔ گلگت بلتستان میں سکریٹری ٹوریزم وقار احمد اور ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ حسین علی کے کھیلوں کے فروغ میں کلیدی کردار رہا ہے جس پر تمام کھلاڑیوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button