گلگت بلتستان
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل چلاس میں قیدیوں کو تحائف دیے گئے
چلاس(بیورورپورٹ) دیامر کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈسٹرکٹ جیل چلاس کے قیدیوں میں اشیائے خوردنوش تقسیم کردیا گیا ،ڈی سی دیامر کی طرف سے جیل کے قیدیوں کو بھیجے گئے تحائف کو اسسٹنٹ کمشنر برائے ایمپلمنٹشن عظیم اللہ اور نائب تحصیلدار تنویر احمد نے جیل کے تمام قیدیوں میں بانٹ دیا ،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھیجے گئے اشیائے ضروریہ میں دال،چاول،کمبل اور دیگر اشیائے خورود نوش شامل تھیں ۔اسسٹنٹ کمشنر عظیم اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے دیامر کی ضلعی انتظامیہ کوشاں ہے ،انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی زندگیوں کو مفید بنانے کیلئے انتظامیہ بھر پور کردار ادا کرے گی ۔