گلگت بلتستان

گلگت پریس کلب میں سینئر صحافی سیعد حسن مرحوم کی یاد میں تقریب منعقد

IMG_1147

گلگت( فرمان کریم) گلگت بلتستان کے سینئر صحافی سید حسن مرحوم کی پہلی برسی پر گلگت پریس کلب میں ایک دُعائیہ تقریب منقعد ہوئی تقرب سے خطاب کرتے ہوئے صدر گلگت پریس کلب خورشید احمد نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو سرہاہتے ہوئے کہا کہ اگرچہ مرحوم ہمارے درمیاں موجود نہیں ہے۔ لیکن اُس کی یادیں اور صحافتی خدمات کو کبھی نہیں بھول سکتے ہیں۔ مرحوم کی گلگت بلتستان کی صحافت میں بے پناہ خدمات ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی قاسم شاہ جنرل سکرٹیری گلگت پریس کلب، حاجی عبدل کریم،اقبال عاصی، عبدالرحمان بخاری، امتیاز علی تاج، سیف الرحمان ، خالد حسین، محمد عیسیٰ حلیم، شکور اعظم رومی، صفدرعلی صفدر، ریاض علی نگری، اور دیگر نے کہا کہ مرحوم سید حسن نے اپنی زندگی صحافت اور لاچار لوگوں کے لئے وقف کیا تھا۔ گلگت پریس کلب مرحوم کی مرہون منت ہے مرحوم نے پریس کلب کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ تقریب میں تجویز پیش کیا گیا کہ گلگت پریس کلب کے ہال یا آئی ٹی لیب کو مرحوم کی صحافتی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرحوم کے نام سے منسوب کیا جائے۔اور مرحوم کے نام سے فنڈز کی تجویز بھی پیش کی۔ تقریب کے آخر میں بابائے صحافت سید حسن مرحوم کی ایصال ثواب کت لئے فاتحہ خوانی کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button