عوامی مسائل

سکردو، قوم پرست رہنما حیدر شاہ رضوی کی تیسری برسی منائی گئی

سکردو (رجب علی قمر ) معروف قوم پرست رہنماء سید حیدر شاہ رضوی کی تیسری برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی یادگار چوک پر برسی کے موقع پر بڑا جلسہ کیا گیا اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسن جوہری ، راجہ ذکریا خان مقپون ، وزیر کلیم ، حبیب بلتی ، شکیل صابری اور دیگر نے کہا کہ سید حیدر شاہ رضوی مرحوم نے گلگت بلتستان کے آئینی بنیادی حقوق کیلئے بڑی جدوجہد کی آج ہمیں جتنے حقوق ملے ہیں وہ سید حیدر شاہ کی کاوشوں کی بدولت ملے ہیں ہمں اپنے قومی ہیروکو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے جو قومیں اپنے اسلاف کی قربانیاں فراموش کرتی ہیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتیں گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی جنگ کا گریڈیٹ سید حیدر شاہ رضوی مرحوم کو جاتا ہے جو لوگ انہیں فراموش کر رہے ہیں وہ احسان فراموش ہیں انہوں نے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر کبھی حق وباطل کی جنگ سے پچھے نہیں ہٹے انہوں نے کہاکہ ہماری بدبختی اور بدقسمتی یہ ہے کہ ہم اپنے قومی ہیروز کو جلد فراموش کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ابھی تک ہمیں آئینی حقوق نہیں ملے ہیں آئینی حقوق تب ملیں گے جب ہم قومی ہیروز کو وہ مقام دیں گے جس کے وہ حقدار ہیں اس موقع پر مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button