پولیو مہم کے حوالے سے ہنزہ نگر میں اجلاس، پیغام پہنچانے کے لیے موبائل فون میسج استعمال کرنے کا فیصلہ
ہنزہ نگر (اجلال حسین) پولیو مہم کو مزید مضبوط اور موثر بنانے کے لئے موبائل کمپنیوں سے مدد لیا جائے گا جوں ہی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا بذرئعہ موبائل پیغام( مسیج) کے ذرئعہ کو معلوم ہوگا کہ پولیو مہم کا آغاز ہوا ہے اسی طرح والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔ اس کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ہنزہ نگر بہت جلد اس سہولت کو عوام تک پہنچایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگرعمران علی سلطان کے زیر نگرانی ہنزہ نگر میں پولیو مہم کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس میں کیا۔ ڈی سی ہنزہ نگر نے محکمہ صحت ہنزہ نگر کے حکام کو کہا کہ عوام کو یہ سہولت دینے کے لئے اس انے والی اخراجات کا تخمینہ لگایا جائے تاکہ جلد از جلد یہ کام شروع کر سکے۔ہم چاہتے ہیں کہ سب سے پہلے ہنزہ نگر میں یہ سسٹم متعارف ہو تاکہ اس کہ وجہ سے دیگر اضلاع میں بھی عوام کو یہ سہولت مل سکے تاکہ پولیو مہم کو مزید کامیاب بنایا جا سکے۔ڈی سی ہنزہ نگر نے مزہد کہا کہ پولیو مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی تاہم اس مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ہمیں خوشی ہے کہ نہ صرف ہنزہ نگر بلکہ پورے گلگت بلتستان اس وقت پولیو فری علاقہ ہے مگر ایسا نہیں ہے کہ فری علاقہ قرار کرتے ہوئے بے احتیاطی ہو اس لئے چاہیے کہ محکمہ صحت ہنزہ نگر ہوشیار رہے اور گھر گھر مہم کو کامیاب بنائے تاکہ بے احتیاطی میں کوئی مشکل پیدا نہ ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہنزہ نگر میں پولیو کے مہم انتہائی کامیابی سے گھر گھر اور بس سیٹنڈ، اوردیگر اہم ضروری مقامات پر محکمہ صحت کے عملہ کام کرتے ہے اور توقع ہے کہ ائندہ انے والے مہم میں پہلے کی طرف اپنا بھرپور کامیابی سے اس مہم کو اختتام پزیر کرینگے اور ہنزہ نگر کے ہر وہ بچے جو پانچ سال سے کم ہو پولیو کے قطرے پلائے جائے۔محکمہ صحت ہنزہ نگر کو پولیو مہم اور دیگر کسی بھی کام میں ضرورت پڑے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کریگی۔ 16تا 18مارچ سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے اجلاس میں ڈی ایچ او ہنزہ نگر ڈاکٹر شہنشاہ نے ضلعی انتظامیہ اور لائین ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل انسداد پولیو مہم تین ماہ میں ایک دوفعہ مہم ہوتی تھی مگر بد قسمتی سے پاکستان میں پولیو کے کیسز میں اضافہ ہو نے وجہ سے اس مہم کو ہر ماہ چلاتے ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں میں محکمہ صحت ہنزہ نگر نے پولیو مہم ہو یا باں بچے کا ہفتہ محکمہ صحت ہنزہ نگرڈاکٹرز صاحباں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کوششوں سے عوام کو صحت کی سہولت دینے میں تقریباً 100فیصد کا میابیاں حاصل ہوچکی ہے۔ اور انشااللہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر لائین ڈیپارٹمنٹ کی تعاون سے عوام کو بہتر سہولیات میسر کرینگے۔ اور ہمیں خوشی ہے کہ اس وقت ہنزہ نگر فری پولیو علاقہ ہے۔ ڈی ایچ او ہنزہ نگر ڈاکٹرشہنشاہ نے کہا ہنزہ نگر پولیس محکمے کا اہم کردار ہے جن کی بدولت ہنزہ نگر کے خارجی و داخلی راستوں پر بیریل باندھ کر ایک ایک گاڑی کی چیکنگ کر کے چھوڑ دیا جاتا ہے اور پولیو مہم کو کا میاب بنانے میں ان کا اہم کردار ہے۔ڈی ایچ او ہنزہ نگر نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع ہنزہ نگر میں تقریباً18ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے جس کے لئے ہر یونین سطح پر سپروائیز کے زیر نگرانی ہوگی۔ ضلع بھر میں 68موبائل ٹیمیں، 42فکس سنٹر جبکہ کیچ اپ کے6ٹیمیں کام کرینگی۔ پولیو مہم کے اختتام یعنی چوتھے دن کے لئے بھی ضلع بھر میں 6ٹیمیں میسنگ بچوں کو پولیو کے خطرے پلائیں جائینگے۔ اجلاس میں قائم مقام ایس پی ہنزہ نگر سیدالیاس حسین نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ صحت کو جو بھی تعاون درکار ہو ہم ہما وقت تیار ہے۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ اور نگر قائم مقام ڈپٹی دایکٹر محکمہ تعلیم ہنزہ نگر ، محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ نگر کے حکام شریک ہوئے۔