آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی، تنظیم سازی جلد کی جارہی ہے

گلگت(پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ جلد ہی گلگت بلتستان کے ساتوں اضلاع میں تنظیم سازی مکمل کر کے آنے والے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ۔ہفتے کے روز صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں صدر اے پی ایم ایل گلگت بلتستان کریم خان عرف کے کے اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ اے پی ایم ایل میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹوں کی تقسیم کر کے اہل افراد کو الیکشن کیلئے میدان میں اترے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام ایماندار اور محب وطن ہے وہ پرویز مشرف کے شیدائی ہے آئندہ الیکشن میں اے پی ایم ایل کو کامیاب کرائینگے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کریم خان کے کے کا یہاں پر پارٹی کی فعالیت کیلئے گراں قدر خدمات ہے اور وہ بد ستور صوبائی صدر ہے ان کے سفارشات کی روشنی میں مرکزی قیادت آنے والے الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ۔انہوں نے بتایا کہ اے پی ایم ایل اقتدار میں آکر گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کریگی اور علاقے سے بے روزگاری ،لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ کریگی ۔

آپ کی رائے

comments