گلگت بلتستان

بونجی ڈیم کا نام تبدیل ہونے تک کام نہیں ہوںے دیںگے، روندو ڈیم ایکشن کمیٹی کا اعلان

bunjiپریس ریلیز( روندو) روندو کے عوام ڈیم کے ایشو پر ایک پیج پر ہیں ، جب تک شنگوس کے قریب مجوزہ بونجی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا نام تبدیل کرکے روندو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نہیں رکھا جائے گا اس وقت تک ڈیم پر کام کرنے نہیں دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار عمائدین ، سرکردہ گان ، علماء ، یوتھ اور وکلاء نے روندو ڈیم ایکشن کمیٹی روندوکی ایک ہنگامی اجلاس میں کیا ۔ ڈیم ایکشن کمیٹی کے چئیرمین محمد ابراہیم نے بونجی کے سرکردہ گان سے گلگت میں ہونے والی ملاقات اور گفت و شنید سے آگاہ کیا اور عوام کو اعتماد میں لیا۔ روندو کے عوام نے روندو ڈیم ایکشن کمیٹی کے اراکین کی اس موقف کی تائید کی ہے کہ جب تک ڈیم کا نام روندو ڈیم یا روندو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نہیں ہو گا حکومت کو ایریا میں سیکشن فور لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شرکاء اجلاس نے متفقہ طور پر اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجوزہ ڈیم کی تعمیر سے روندو کے کئی گاؤں زیر آب آ رہے ہیں اور سینکڑوں خاندان کو نقل مکانی کرنا پڑھ رہے ہیں اور ان لوگوں کی پہچان مٹ رہا ہے اس لئے روندو ڈیم نام دے کر ہی ڈیم متاثرین کی قربانیوں کا اعتراف کیا جا سکتا ہے۔عمائدین روندو نے امید ظاہر کی ہے کہ بونجی کے عوام روندو کی زیر آب آنے والی آبادیوں کا احساس کرتے ہوئے روندو ڈیم پر کوئی اعتراض نہیں کریں گے۔

شرکاء نے آخر میں ون پوائنٹ ایجنڈا نام روندو ڈیم نہیں تو ڈیم بھی منظور نہیں ہوگا متفقہ طور پر پاس کیا ، اجلاس میں انجنئیرمنظور پروانہ، شاہ ولی، غلام اکبر ، خادم ایڈ ووکیٹ ، محمد ایوب ، اقبال دلبر، مولانا محمد بشیر، برکت علی ،اورڈیم ایکشن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button