Uncategorized
رم جھم برسنے لگے تو چترال میں عالم کباب کی مہک لوگوں کو کھینچ لاتی ہے
دروش(جہان زیب) چترال کے تاریخی قصبے دروش میں موسم نے انگڑائی لی اور رم جھم برسنے لگے تو عالم کباب کی مہک دور سے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لاتی ہے۔دہکتے انگاروں پر پکتے یہ کباب چترال میں موسم برسات کی خاص سوغات ہیں۔ رم جھم برسات میں تو عالم کباب اور زیادہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتاہے۔ تازہ قیمے میں انواع و اقسام کے مصالحے،انڈے، ٹماٹر اور پیازمکس کر کے مزے مزے کے کباب تیارکیاجاتاہے۔چترال میں کباب کی درجنوں دکانیں ہیں مگر عالم کباب میں ہجوم رہتا ہے۔کباب کے ساتھ دوستوں کی محفلیں سجتی ہیں۔ ایسے موسم میں دروش سے بھی گزر بھی رہے ہو اور اپ کو عالم کباب کی بھینی مہک آئے تو یہ ممکن ہی نہیں کہ آپ عالم کباب کھائے بغیر رہ سکیں۔