گلگت بلتستان

عالمی یوم خواتین کے موقعے پر سکردو میں تقریب منعقد

women day copy

سکردو(عابد شگری ) عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے الشہباز تنظیم خواتین شگر،اے کے آر ایس پی و دیگر فلاحی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی جس میں سکردو بھر بھر خواتین رہنماء، ورکر اور ملازم پیشہ خواتین نے شرکت کی۔تقریب کی مہمان خصوصی سٹیشن کمانڈر 62بریگیڈ بریگیڈیئر احسان محمود اور سابق ممبر اسمبلی شیرین فاطمہ تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی شیرین فاطمہ نے کہا کہ بلتستان روایات و تہذیب کا گہوارہ ہے تاہم خواتین کیسا تھ نا انصافی و ہراساں کے اکا دکا واقعات سامنے آرہے ہیں جو بات تشویش ہے اور ایسے واقعات کے تدارک کے لیے ہم سب کو مل کر جد وجہد کرنی ہوگی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کو اب اپنے حقوق کے لیے خود منظم ہوکر کوشش کرنی چاہیے کیونکہ خواتین کے مسائل ایک خاتون ہی بہتر سمجھ سکتی ہے ۔AKRSPکے ریجنل منیجر نذیر احمد نے کہا کہ خواتین ایک مہذب ، خوشحال اور پر امن معاشرے کی تکمیل کے لیے بنیادی اساس ہے کیونکہ تخلیق سے لیکر جوان ہونے تک ایک مرد کی پرورش ایک خاتون کی ہی گود میں ہوتی ہے اور اگر اچھی تربیت دی گئی تو وہی بچہ بڑ ا ہوکر معاشرے کے لیے کار آمد مرد ثابت ہوسکتا ہے اس لیے معاشرے کی ترقی کے لیے خواتین کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ۔سٹیشن کمانڈر سکر دو بریگیڈئیر احسان محمود نے کہا ہے کہ پاکستان اور گلگت بلتستان کا سر دھڑ کا رشتہ ہے جو کبھی الگ نہیں ہوسکتے ، بلتستان کی خواتین شعور و آگاہی اور صلاحیتوں میں کسی طور پیچھے نہیں ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلتستان کے مردوں میں خواتین کے حقوق سے متعلق آگاہی دیگر علاقوں سے زیادہ ہے اور یہاں خواتین صلاحیتوں سے آگے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان میں خواتین کی تعلیمی شرح قابل اطمینان ہے جو کہ پورے معاشے کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ جس معاشرے کی خاتون پڑھی لکھی ہوگی وہ معاشرہ ترقی کی منازل طے کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور گلگت بلتستان میں سر دھڑ کا اٹوٹ رشتہ ہے جو کبھی الگ نہیں ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے بہترین تقریب کے انعقاد پر سکردو ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن ، بزم علم و فن اور اے کے آر ایس پی اور دیگر تنظیموں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button