نیشنل ایکشن پلان، دیامر میں غیر قانونی طور پر مقیم ٢٥ افغان شہری ضلع بدر کر دیے گئے ہیں
چلاس(چیف رپورٹر) قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور دیامر پو لیس کی کاروائی ،ضلع دیامر میں مقیم افغانیوں کو ضلع بدر کر دیا گیا ۔ضلع دیامر میں کئی سالوں سے مقیم درجنوں افغان باشندوں کو پولیس تحویل میں افغان کیمپوں میں واپس روانہ کر دیا گیا ہے۔دیامر پو لیس ترجمان کے مطابق افغان باشندوں کے خلاف کاروائی قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی ہے ۔ پہلے مرحلے میں چھ افغان شہریوں دوسرے مرحلے میں پچیس افغانیوں کو پو لیس تحویل میں افغان کیمپوں کیلئے روانہ کر دیا ہے ۔ویزا یا پاسپورٹ کے بغیر کوئی افغانی شہری گلگت بلتستان میں داخل نہیں ہو سکے گا ۔افغان شہریوں کو ضلع بدر کر نے کے بعد چلاس شہر میں موجود کئی کابلی ریسٹورنٹ بند ہو گئے ہیں ،پولیس نے افغان شہریوں کے زیر انتظام چلنے والے ریسٹورنٹس کو بند کر کے کابلی پلاؤ کے کئی دیگ قبضے میں لے لیئے ہیں