خبریں

پُرعزم ایوارڈ:‌ گلگت بلتستان کے سینئر صحافی قاسم شاہ نے نیوز پیکج کیٹگری میں‌پہلی پوزیشن حاصل کر لی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گلگت بلتستان کے سینئر صحافی قاسم شاہ نے پُرعزم ایوارڈز ۲۰۱۸ کے دوران نیوز کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور ۷۵ ہزار روپے نقد پانے کے حقدار ٹہرے۔
تفصیلات کےمطابق وقافی وزارت نشریات و اطلاعات کے زیر اہتمام اسلام آباد میں پرعزم ایوارڈز ۲۰۱۸ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور طالبعلموں کو مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے اور بہترین پیکجز بنانے کے عوض اعزازات سے نوازا گیا۔
اعزازات حاصل کرنے والوں میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی قاسم شاہ، جو نیو نیوز سے منسلک ہے، کو نیوز کیٹگری میں پہلا انعام دیا گیا۔ پہلی پوزیشن جیتنے پر انہیں ایوارڈ کے ساتھ ساتھ ۷۵۰۰۰ روپے بھی دئیے گئے۔

یاد رہے کہ پر عزم ایوارڈز۲۰۱۸  کے لئے مقابلوں کا انعقاد وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے پاکستان پیس کلیکٹیو نے کیا تھا،   اور اس مقابلے میں انسداد دہشتگردی سے متعلق خبریں اور پیکجز  شامل تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button