گلگت بلتستان

پولیس گردی، دیامر میں اے ایس آئی کے ہاتھوں پی ٹی وی ٹاور کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کی پٹائی

چلاس(عمرفاروق فاروقی )دیامر پولیس کا پی ٹی وی نیوز کے ٹاور کے سیکورٹی عملے پر پولیس گردی ،بدترین تشددکا نشانہ کا نشانہ بنایا گیا ۔پی ٹی وی نیوز کا عملہ فریاد لیکر میڈیا آفس پہنچ گئے ۔دیامر پولیس کے آے ایس آئی مجیب الرحمن کے ہاتھوں ظلم اور زیادتی کا شکار بننے والے عبدالقدوس اور انعام اللہ نامی سیکورٹی گارڈ پی ٹی وی ٹاور چلاس میں گزشتہ ۷ سالوں سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔پیر کے روز صحافیوں کو فریاد سناتے ہوئے عبداقدوس اور انعام اللہ نے کہا کہ مورخہ ۴ مارچ شب ایک بجے کے قریب اے ایس آئی مجیب الرحمن نے پاکستان ٹیلی ویژن نیوز ٹاور کے احاطے میں داخل ہوکر پولیس وردی میں ہمیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ،اورگالم گلوچ کی برسات کردی ۔دنوں سیکورٹی گارڈز نے مزید کہا کہ ہم اپنے ڈیوٹی پر چوکس تھے ،جب گیٹ پر کھٹکھٹانے کی آواز آئی ہم نے گیٹ کو کھولا ،تو باہر سے پولیس وردی میں ملبوس مجیب نامی اے ایس آئی بغیر دعا سلام کے ہم پر برس پڑے اور فورا ہاتھ اُٹھایا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہمیں زدکوب کیا ۔سیکورٹی گارڈز نے مزید کہا کہ پولیس وردی کا احترام کرتے ہوئے ہم نے ان پر ہاتھ تک نہیں اٹھایا ،لیکن اے ایس آئی کے بے رحم مکوں اور لاتوں کی برسات سے ہم شدید زخمی ہوئے ۔انہوں نے آئی جی پی گلگت بلتستان اور ایس پی دیامر سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ناانصافی،ظلم و زیادتی اور پولیس گردی کا نوٹس لیتے ہوئے مجیب الرحمن نامی اے ایس آئی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں ۔اور ہمیں انصاف دیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button