گلگت بلتستان

بعض لوگ مقامی اور غیر مقامی کی تفریق پیدا کر کے سیاست کرنا چاہتے ہیں، گورنر برجیس طاہر کا گلگت میں خطاب

G1گلگت(عبد الرحمان بخاری)
گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر گورنر بننے کے بعد گلگت بلتستان پہنچ گئے۔ گلگت ائیرپورٹ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکناں کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد اُن کاشاندار استقبال کیا۔ ایئر پورٹ سے اُنہوں ریلی کی شکل میں چنار باغ گلگت لے جایا گیا ۔ جہاں پر گلگت بلتستان پولیس کے چاق وچوبند دستے نے اُنہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ گورنر نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس کے بعد گورنر ہاوس گئے۔ جہاں پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ میں کارکنوں کی دُعاوں سے گورنر بنا ہوں اور اُن کی توقعات پر پورا اُترنے کی کوشش کروں گا ۔ بحثیت گورنر میرا کام وزیر اعظم میاں نواز شریف کے 32 ارب ڈالر کے منصوبوں کو پائے تکمیل تک پہنچنے کی کوشش کروں گا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے پونے دو سال میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت سے زیادہ فنڈز گلگت بلتستان کو فراہم کئے۔ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں ہی شونٹر پاس ، گلگت سکرود روڈ کی تکمیل ہو گی۔ اور پاک چین راہدادری، دیامر بھاشا ڈیم پر کام تیزی سے شروع ہوگا۔ اور گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ جلد ہی میاں شریف گلگت بلتستان کا دورہ کر کے نلتر 16 میگا واٹ کا افتتاح کرینگے ۔لوڈشیڈنگ کے جاری بحران پر قابو پانے کے لئے ایک ہفتے کے اندر 15 کروڑ صوبائی حکومت کو جاری کئے جائیں گے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کرپشن عروج پر تھی، گورنر عوامی کام کو چھوڑ کر اپنے لئے پیسہ بناتا رہا۔ ہم نے سابق دور حکومت میں گندم کا بحران حل کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کی مدد کی۔بعض لوگ مقامی اور غیر مقامی کی تقریق پیدا کر کے سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ میں اُن سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ قمر زمان کائرہ کا تعلق استور سے تو نہیں تھا۔ موجودہ نگران وزیر اعلیٰ کانام مہدی شاہ اور حاجی جانباز نے دیا تھا۔ اب عوام کو مذید بیوقوف نہیں بنایا جائے۔ آیند الیکشن میں مسلم لیگ(ن) گلگت بلتستان سے کلین سویپ کر یئگی۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ آج کے بعد بحیثت گو رنر تنخواہ نہیں لوں گا اور گورنر آفس میں موجود 95 ملازمین کو اُن کے محکموں میں واپس بھیج دوں گا۔ اس موقع پر پارلیمانی سکرٹیری برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان حامد حمید نے کہا ہے کہ میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جہنوں نے سابق دور حکومت میں مظالم برداشت کئے۔ میاں نواز شریف نے ہمیشہ وفادار ساتھوں پر اعتماد کیا۔ جو غدار تھا اور ہے وہ نواز شریف کا دوست نہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button