گلگت بلتستان

اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن مرکز (کراچی کمپنی) میں نیٹکو بکنگ آفس کا افتتاح

natco

اسلام آباد (پریس ریلیز) ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر اسلام آباد کراچی کمپنی میں اپنا بکنگ دفتر قائم کردیا ہے ۔اب مسافر وہاں سے ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو محمد سعید اللہ خان یوسف زئی نے کراچی کمپنی میں واقع بکنگ دفتر کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو محمد سعید اللہ خان یوسف زئی نے کہا کہ ہماری اولین کوشش مسافروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ پنڈی اور اسلام آباد بکنک دفاتر دور ہونے کی وجہ سے مسافروں کوٹکٹ کے حصول میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔اسلیے مسافروں کی سہولت کو مدںطر رکھتے ہوے کراچی کمپنی میں مسافروں کے لئے بکنگ دفتر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہماری کوشش ہوگی کہ نیٹکو کی تمام گاڑیاں بھی کراچی کمپنی سے ہو کر گزرے تاکہ وہ مسافر جو اسلام آباد مرکز میں رہتے ہیں ان کو آسانی ہو ۔انہوں نے کہا کہ مسافر نیٹکو کا اثاثہ اور سرمایہ ہیں ۔ان کی سہولیات درحقیقت ہماری ترجیحات ہیں ۔ہم اپنے مسافروں کے ادارے کے ساتھ اعتماد کی فضا کو مزید تقویت فراہم کرنا چاہتے ہیں ۔دریں اثنا ایم ڈی نیٹکو نے نیٹکو ملازمین پر بھی زور دیا کہ وہ مسافروں کے آرام اور سہولیات کا خاص خیال رکھیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button