گلگت بلتستان

گلگت: دنیور میں محفل میلاد کا انعقاد

گلگت (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنما ایمان شاہ نے کہا ہے کہ محفل میلاد جیسی روحانی محفلوں کا انعقاد گلگت بلتستان کے ہر گاؤں، محلے اور گھروں میں کیا جانا چاہئے تاکہ مسلمانان گلگت بلتستان کو رسول پاکﷺ کی تعلیمات سے آگاہی ہوسکے۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دنیور میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اہلیان دنیور مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے محفل میلاد کی بابرکت محفل کا انعقاد کرکے روحانی تسکین کا اہتمام کیا ہے اور دنیور کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ اس علاقے کے سپوت غلام عباس نسیم ہر سال اس طرح کی بابرکت مجالس کا انعقاد کرتے ہیں جس سے بین المسالک ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے اور دل رسول پاک ﷺ کے ذکر سے منور ہوتے ہیں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اس طرح کے مجالس کے انعقاد کیلئے خصوصی فنڈز کا اجراء کریں گے تاکہ گلگت بلتستان کے ہر قصبے، گاؤں اور محلے میں محفل میلاد سمیت دیگر مذہبی محافل کا انعقاد ممکن ہوسکے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران دنیور کے صدر حاجی شیر علی نے کہا کہ خاتمہ الالنبیﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں زندگی بسر کرنے میں ہی مسلمانان عالم کی بقاء ہے اور اس طرح کی مجالس کے انعقاد سے نہ صرف روحانی طورپر تسکین ملتی ہے بلکہ مسلمانوں کے تمام فرقوں کو آپس میں مل بیٹھنے اور ہم آہنگی پیدا کرنے کا موقع بھی ملتا ہے اس سے قبل نعت خوانی کا مقابلہ بھی ہوا جس میں اول، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے نعت خوان بچوں اور بچیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے، حلقہ ارباب زوق گلگت کے جنرل سیکریٹری جمشید خان دکھی، عبدالحفیظ شاکر، محمد نظیم دیا، پروگرام کے میزبان غلام عباس نسیم، تہذیب حسین اور دیگر شعراء کرام نے رسول پاکﷺ کے حضور میں نذرانہ نعت پیش کیا۔

pic (23)

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button