گلگت بلتستان

نائن زیرو پر ریڈ کے خلاف گلگت میں ایم کیوایم کے کارکنوں کا احتجاج

1

گلگت( فرمان کریم) کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو میں زینجرز چھاپے کی خلاف کارکنوں نے گلگت پریس کلب کے باہر احتجا ج کیا۔ کارکنوں نے ہا تھوں میں پلے کارڈ اور بینز اُٹھارکھے تھے۔ جن پر چھاپے کی مذمت کے خلاف نعرے درج تھے، احتجاجی ریلی سے خطاب کر تے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما صداقت حسین چوہدری اور ہدایت علی ممبر صوبائی تنظمی کمیٹی کنے کہا کہ وفاقی حکومت اور سندھ حکومت جان بوجھ کر ایم کیو ایم کے خلاف انتقامی کاروائی کر رہے ہیں۔ جس کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔ اسطرح کاروائی سے ایم کیوایم خوف زدہ نہیں ہوگی۔ حکومت سندھ 2012 جیسے حالات پید کرنا چاہتی ہے۔ اور آپریشن کے ذریعے ایم کیوایم کے کارکنوں کو شہید کیا جارہا ہے۔ ایم کیو ایم نے ہمیشہ امن کے لئے حکومت کا ساتھ دیا ہے مگر حکومت ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ ایم کیو ایم نے وڈیروں کے خلاف آواز بلند کیا ہے اورغریبوں نے آواز کو ہر پلیٹ فارم پر پہنچایا ہے اس لئے حکومت ایم کیوایم کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا رہی ہے۔ ایم کیو ایم کے کارکناں قائد تحریک کے مشن کو قریہ قریہ تک پہنچائیں گے۔ اُنہوں نے صوبائی حکومت اور سندھ حکومت سے مطالبہ کی ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے خلاف کاروائی کی تحققات کیا جائے اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button