گلگت بلتستان

گلگت بلتستان نگران کابینہ کا تعارفی اجلاس، صاف وشفاف انتخابات یقینی بنانے کا عزم

01(1)

گلگت(پ ر) نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان شیرجہان میر کی زیر صدارت نگران کابینہ کاپہلا اجلاس ،مقررہ مدت کے اندرگلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے صاف وشفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے ،عوامی مسائل کے حل، لوڈشیڈنگ پرقابو پانے کیلئے اقدامات ،معذور افراد اور خواتین کیلئے سرکاری نوکریوں کیلئے مختص کوٹہ پرسختی سے عملدرآمد کرانے اور خالی آسامیوں پر تقرری کیلئے میرٹ کی پالیسی پر عمل پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں خطے میں پائیدار امن کے قیام کویقینی بنانے اور فرقہ واریت ودہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کے عزم کااظہار،

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ کی زیرصدارت نگران صوبائی کابینہ کاپہلا اجلاس قانون سازاسمبلی کے کانفرنس روم میں منعقدہوا۔ اجلاس میں خطے میں پائیدارقیام امن کویقینی بنانے اور فرقہ واریت ودہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کے عزم کیساتھ ساتھ علاقے میں بجلی کے لوڈشیڈنگ دورانیے میں کمی کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت پربھی زوردیاگیا۔ اجلاس سے قبل نگران وزیراعلیٰ نے تمام نگران وزراء کومختصر وقت میں صاف وشفاف انتخابات منعقدکرانے کیساتھ ساتھ عوام کیلئے رول ماڈل بننے پرزور دیتے ہوئے کہاکہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے تمام ترچیلنجزکوقبول کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کے ساتھ بہترین ریلیشن شپ ہونی چاہیے تاکہ خطے کی ترقی میں حائل تمام رکاوٹیں دور کئے جاسکیں۔ اس سے قبل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سکندرسلطان راجہ نے وزراء کو قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد دی اورانہیں یقین دلایا کہ وہ ان کی اور پوری ٹیم آپ کے رہنمائی میں عام آدمی کی بہتری اورعلاقے کی تعمیروترقی کے لئے ملکر کرداراداکریں گے۔ اجلا س سے پہلے تمام صوبائی وزراء کا تعارفی نشست ہوا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بھی تمام صوبائی وزراء کو ان کاقلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اوراپنے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ اجلاس میں مختلف اداروں میں معذور افراد کیلئے ڈھائی فیصد اور خواتین کیلئے 10فیصد کوٹہ دینے پربھی اتفاق کیاگیا۔ اس دوران خطے میں بجلی کی ترسیل میں بہتری لانے اور منصفانہ تقسیم کے حوالے سے بھی متعلقہ ذمہ داروں کوہدایت کی گئی۔گلگت بلتستان میں بجلی لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کیلئے مختلف علاقوں میں جاری پاور منصوبوں سے متعلق چیف سیکریٹری سلطان سکندرراجہ نے کابینہ کوآگاہ کیا اوراس عزم کااظہارکیا کہ آئندہ آنے والے وقتوں میں بجلی کی بہترین ترسیل کویقینی بنایاجائے گا۔ کابینہ اجلاس میں سیکریٹری واٹراینڈپاور محمدتقی قریشی نے کابینہ کوبتایاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کیلئے پلاننگ کمیشن کولیٹرلکھاہے ۔بارہ فروری کے اجلاس میں ریجنل گرڈاسٹیشن کے حوالے سے تفصیلی غورکیاجائے گا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سیکریٹری برقیات کو ہدایت کی کہ ٹرانسمیشن لائنوں کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں اوربجلی کے میٹرزکو گھروں سے باہرلگائے جائیں۔ اجلاس میں میرٹ کی بحالی کے لئے NTSکے ذریعے امتحانات لئے جائیں ۔اس حوالے سے سیکریٹری تعلیم ثناء اللہ نے این ٹی ایس کے حوالے سے وزراء کوبریفنگ دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button