گلگت بلتستان

گزشتہ تین ماہ میں جنگلوں کی غیر قانونی کٹائی کے جرم میں ٦٠ افراد کے خلاف کاروائی کی گئی ہے، ڈویژنل فارسٹ آفیسر

437715-Image-1347818518-943-640x480چلاس(ایس ایچ غوری) ڈویژ نل فارسٹ آفیسر چلاس دیامر آفتاب محمود نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات کی سخت پالیسیوں کی بدولت ضلع دیامر میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کا خاتمہ ہو اہے ،گزشتہ تین ماہ کے دوران جنگلات کی کٹائی میں ملوث 60افراد کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اور انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے ،عوام کے تعاون سے جنگلات کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے ،مقامی کیمونٹی کی ٹیمیں اور محکمہ جنگلات کا سٹاف ہر جنگل میں جنگلات کی حفاطت کیلئے کوشاں ہے اور غیرقانونی کام میں ملوث پائے جانے والے افراد کی نہ صرف کمیونٹی کی سطح پر ایکشن لیا جاتا ہے بلکہ محکمہ جنگلات بھی سخت ایکشن لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ دیامر میں محکمہ جنگلات میں سٹاف کی شدید کمی ہے اس حوالے سے اعلیٰ حکام کو باقاعدہ تحریری شکل میں دی گئی ہے کہ دیامر میں جنگلات کی حفاظت کے لئے مذید سٹاف بھرتی کیا جائے تاکہ جنگلات کی حفاظت بہتر انداز میں ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے دیامر کے جنگلات کے تین اہم ترین پراجیکٹ منظور کئے ہیں جس کے بعد امید پیدا ہوئی ہے کہ دیامر میں جنگلات کی حفاظت کے لئے نئے بھرتیاں ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات بابوسر سمیت دیگر ایریاز میں ری فارسٹریشن کے لئے تمام وسائل برؤے کار لارہی ہے تاکہ ایک بار پھر بابوسر کی نہ صرف خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ محکمہ اپنے فرائض کو بھی احسن طریقے سے نبھا سکے گاانہوں نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت کی زمہ داری نہ صر ف محکمہ جنگلات بہتر انداز میں نبھانے کے لئے کوشاں ہے بلکہ کمیونٹی کو اس انداز میں فعال کیا گیا ہے کہ وہ جنگلات کی حفاظت کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں برؤکار لارہی ہیں جس کے مثبت نتائج نکلے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button