کالمز

نئی امید

تحریر ۔آصف اللہ داریلی
تحریر ۔آصف اللہ داریلی

ضلع دیا مر کے مشہور علاقہ داریل پھوگچ جو کہ اس علا قے کو پریو ن کا مسکن سے آج بھی جا نا جا تا ہے۔یہ وہ علا قہ ہے جہاں دو سو سا ل پہلے ایک یونیورسٹی تھی اس یونیورسٹی میں اس وقت با ہر ممالک کے لوگ آکر تعلیم حا صل کرتے تھے۔وہی علاقہ جو کہ آج جن مسا ئل سے دو چا ر ہے آ پ سب کے سامنے ہے اس علا قے کی خا ص وجہ ہما رے منتخب کردہ نمائندون کی نا قص کا کر دگی کی بناء پر علاقہ تر قی کے بجائے پستی کی جانب جا رہا ہے ۔اسی طر ہمارے منتخب نمائندہ گان داریل کے ہر چھوڑی بڑی مسائل کو حل کرنے میں کوشش نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی MNA نے سیٹ جیت کر مستقبل میں آنے والے مشکلات کی نشادہی کی ہے ہر پانچ سالوں میں داریل کے غیور عوام کے فنڈزکو اپنے اپنے خزانے بھر لیتے ہے اور داریل میں دس فیصد کا بھی تر قیاتی کام نہیں کیا ہیں۔اور پھر الیکشن کے دوران عوام کو سبز باغ دکھاتے ہے۔پچھلے دس پندرہ سالوں سے جیت کر آنے والے نمائندوں کی کار کر دگی کی طرف نظر اٹھا کر دیکھا جائے تو ہر نمائندہ الیکشن جیت کر آنے والا نمائندہ اپنے صرف اپنے مفادات حاصل کرتے ہے اور کسی بھی MNA نے داریل کو بنانے کی بجائی عوامی مسائل پیداکئیے لیکن ابھی داریل کے عوام یہی چاہتی ہے کی داریل میں ہر طرح کے مسائل ختم ہو جائے ۔ اسی طر ح داریل کے محب وطن اس سال جاگ اٹھی ہیں کہ آنے والے الیکشن میں ڈاکڑمحمد زمان کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر کا میاب بنا نا چاہتی ہیں ۔ داریل کے عام کیلئے یہ واحد لیڈر ہے جو کہ علاقے کے ہر طرح کے مسائل حل کرنے میں دن رات محنت کر رہا ہے اور عوام کے ساتھ مل کر داریل کو ترقی کی طرف گام مزن کر رہا ہے اور انشااللہ اس سال الیکشن جیت کر داریل کو سونے میں تبدیل کر دے گا داریل میں آج دیکھا جائے تو بہت سے مسائل ہمارے سامنے گزر تے جا رہے ہیں ان میں سب سے بڑا مسائل لوڈ شیڈنگ ،تعلیم ،اور ہسپتالوں کے اندر لائبریری اور لیڈی ڈاکڑ و غیرہ شامل ہے۔ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام دن بد ن شدید مشکلات سے دو چار ہیں عوام کو بجلی پانچ دن کے بعد دیکھنے کو مل تی ہے داریل میں کل چار بجلی گھر گو رنمنٹ آف پا کستان کی جانب سے منظور شدہ ہے جو کی اب تک صرف ایک ہی بجلی گھر سے عوام کو بجلی فراہم کر رہا ہے ۔وہی بجلیگھر ہر دو مہینے کے بعد خراب ہوجاتا ہے اس کے علاوہ مزید تین بجلی گھروں کے کام جاری ہیں ان میں ایک بجلی گھر جو کہ یکم جنور ی سے بقاعدہ طور پر عوام کو بجلی فراہم کرنے کا محکمہ بر قیات کی طرف سے اعلان ہوا تھا ۔ اب تک اس کو مکمل نہیں کیا گیا ہیں جو کہ محکمہ بر قیات کی نا اہلی ہے لیہذا محکمہ بر قیات سے اپیل کی جاتی ہے کہ ان تعمیراتی بجلی گھروں کا کام کرانے والے ٹھکیداروں سے جلد از جلد نوٹیس دی جائیں تاکہ داریل کے غیور عوام اتنی طویل لوڈ شیڈنگ سے بچ جائے۔ اس کے علاوہ داریل میں ہسپتالوں کی طرف نظر اٹھا کہ دیکھا جا ئے تو مریضوں کو شدید مشکلات در پیش ہوتے ہیں ہسپتالوں میں سہو لیات کے فقدان کی وجہ سے مریضوں کو کسی دور شہر کے ہسپتالوں کا رخ کر نا پڑتا ہے ہسپتالوں میں مریضو ں کو پیرا سٹامول جیسے سر در دکی گولیاں بھی دستیاب نہیں ہوتی ہیں۔

* رشتہ دیوار و دو تیرابھی ہے میرا بھی ہے
مت جلا اس داریل کو یہ گھر تیرابھی ہے ،میرابھی ہے *
تیرے میرے دم سے ہی قائم ہیں اس کی رونقیں
میرے بھائی یہ داریل تیرا بھی ہے میرا بھی ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button