خبریں

صحافیوں کیلئے بچوں کے حقوق سے متعلق قوانین کے آگاہی کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

گلگت(ارسلان علی)ورشگوم ایریا ڈولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یونیسف اور وفاقی محتسب کے تعاون سے پیر کے روز گلگت کے صحافیوں کیلئے بچوں کے حقوق سے متعلق قوانین کے آگاہی کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ورکشاپ میں گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے بچوں کے حقوق کے حوالے سے کی گئی قانون ساز ی سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا اور صوبائی اسمبلی کی جانب سے منظور کی گئی بچوں پر مشقت اور بچوں کے تحفظ کے بل سے شرکاء کو تفصیلی آگاہ گیا گیا۔

ورکشاپ میں شامل صحافیوں نے بچوں کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی پر عملدرآمدکے حوالے سے اپنی آراء بھی دی۔

ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ورشگوم ایریا ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (واڈو)کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر راجہ کرامت اللہ نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور میڈیا کے ذریعے پھیلا ئے گئے پیغام انتہائی موثر ہوتے ہیں کیوں کہ عام عوام میڈیا کے ذریعے دیئے گئے معلونات کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے حوالے سے گلگت بلتستان حکومت نے قانون سازی کی ہے اور چودہ سال سے کم عمر بچوں سے جبری مشقت قانوناًجرم ہے مگر گلگت بلتستان کے بیشتر شہری بچوں کے حوالے سے ان قوانین سے آگاہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب اس معاشرے کا حصہ ہے اور بچوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے کیوں کہ بچے ہی ہمارے مستقبل ہے اور ان کے متعلق قانون سازی پر عملدرآمد سے ہمارے معاشرے میں سدھار آئے گا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کے لئے اہم رول ادا کیا ہے امید ہے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے قانون سازی کو عام کرنے میں میڈیا اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button