ماحول

کریم آباد ہنزہ میں نوجوانوں نے شجر کاری مہم کا آغاز کیا

shjarkari pic

ہنزہ نگر( پامیر ٹائمز رپورٹ) ضلع ہنزہ نگر کے سیاحتی مقام کریم آباد میں نوجوانوں اور سول سوسائٹی آرگنائزیشز کے باہمی اشتراک سے شجر کاری مہم کا آغاز ہوا جاپان چوک فٹبال ایسوسی ایشن کریم آباد بزنس ایسوسی ایشن اور بلتت یوتھ آرگنائزیشن کے رضاکاروں نے کریم آباد کے مختلف علاقوں میں درخت لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا ۔

اس موقعے پر بات کرتے ہوئے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ کریم آباد ایک ٹورسٹ پوائینت ہے اور سالانہ ملکی و غیر ملکی سیاح علاقے کا دورہ کرتے ہیں علاقے کے ماحول کو صاف رکھنا اور قدرتی ماحول کو آلودگی سے بچانا ہم سب کی زمہ داری ہے ہم ہنزہ کو سر سبز و شاداب دیکھنا چاہتے ہیں ۔

اس موقعے پر نوجوانوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مدد آپ کے تحت درخت خریدے ہیں اس میں ضلعی حکومت اور محکمہ زراعت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button