خبریں

شگر پولیس میں‌بھرتیوں کا آغاز

شگر(عابدشگری)ایس ایس پی محمد اسحاق کی سربراہی میں ضلع شگر میں پولیس کانسٹیبل میں بھرتی کا عمل شروع ہوگیا۔ٹیسٹ کا پہلا مکمل ،فزیکل فٹنس میں 540میں سے370امیدواروں نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔دوڑ آج شروع ہوگا۔جبکہ تحریری ٹیسٹ 15مئی کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ضلع شگر کیلئے مقرر 22پوسٹ کیلئے بھرتی کا عمل شروع ہوگیا۔ بھرتی کیلئے ایس ایس پی اسحق کی سربراہی کمیٹی نے فزیکل فٹنس چیک کیا۔ جس میں 370جوانوں نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پولیس میں بحیثیت کانسٹیبل جوائن کرنے کیلئے ضلع شگر سے600سے زائد امیدواراں نے درخواست جمع کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button