چترال کے علاقے گولین گول میں ٢ میگا واٹ بجلی گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ، افتتاح اگلے ہفتے ہوگا
چترال (نمائندہ) سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی ) کے چیف ایگزیکٹیو افیسر شہزادہ مسعودالملک نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ چترال کی ترقی کے لئے کوشان لوکل سپورٹ تنظیموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ان کو ساتھ لے کر کام کرنے کا خواہان ہے اور اس سلسلے میں ایک لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے تاکہ ایک مستقل پروگرام کے ساتھ ان سے تعاون کیا جاسکے ۔ اپنے دفتر میں سی سی ڈی این چترال کے ایک وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال میں پائیدار بنیادوں پر ترقی کو یقینی بنانے کے لئے یہ بات ناگزیر ہے کہ ایل ایس اوز کو مزید فعال بنائے جائیں اور اس سلسلے میں ایس آر ایس پی کی ہرممکن خدمات ان کو میسر ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس آر ایس پی نے چترال شہر میں موجود بجلی کی شدید بحران کے حل کے لئے گولین گول کے مقام پر د ومیگاواٹ پن بجلی گھر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا افتتاح آئندہ ہفتے ہوگا جبکہ ضلعے کے طول وعرض میں مائیکرو اور منی ہائیڈروپاور اسٹیشن کا ایک نیٹ ورک قائم کیا جارہا ہے ۔ سی سی ڈی این کے وفد کی قیادت چیئرمین محمد وزیر خان کررہے تھے جبکہ وفد کے دیگر ارکان میں عبدالغفارلال، شیر آغاا ور دوسرے شامل تھے۔