سیاست

گلگت میں واقع گورنر ہاؤس مسلم لیگ کا الیکشن کمپین آفس بن چکا ہے، ڈپٹی کنوینئر تحریک انصاف گلگت بلتستان

چلاس(ایس ایچ غوری) تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی کنوینر شاہ ناصر نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس مسلم لیگ کا الیکشن کمپین آفس بن چکا ہے ۔گورنر ہاؤس میں لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہیں ۔گورنر ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں باعث تشویش ہیں ،گورنر برجیش طاہر اپنے آپ کو سیاسی سرگرمیوں سے علیحدہ کریں ۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ دھاندلی کے ذریعے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے جس کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر گلگت میں ڈیرے جمائے ہو ئے ہیں ،گورنر ہاؤس مسلم لیگ ہاؤس میں تبدیل ہو چکا ہے سیاسی سرگرمیاں سر عام جاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کی گئی تو حالات خرابی کی طرف جائیں گئے ۔الیکشن کمیشن فوری طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے اور صاف شفاف انتخابات کرا کر اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں پو ری کرے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button