گلگت بلتستان

محکمہ ذراعت ہنزہ نگر کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد، مختلف منصوبوں کی پلاننگ پر غور و خوض کی گئی

Agriculr HN

ہنزہ نگر ( اجلا ل حسین )محکمہِ زراعت ہنزہ نگر کے زیر اہتمام زراعت کے جاری مختلف پراجیکٹس کی منصونہ بندی کیلئے 1 روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں ہنزہ نگر کے 14 Local Support Organization (LSO) کے چیئرمین اور مینجرز نے شرکت کی اس ورکشاپ میں جناب محمو د اصغر ناظمِ زراعت گلگت بلتستان اور جاوید اختر نائب ناظم زراعت گلگت بلتستان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ LSOs کے عہدیداران نے زراعت کی ترقی میں محکمہ زراعت ہنزہ نگر کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی مفید مشورے محکمہ کو دیئے تا کہ سال 2015 میں باہمی تعاون سے ضلع میں زراعت کی ترقی کیلئے کام کرسکیں۔

جناب محمو د اصغر ناظمِ زراعت گلگت بلتستان نے LSOs کی اس کاوش کو سراہا اور تعاون کا شکریہ ادا کیا اور LSOs کو یقین دہانی کرائے کہ محکمہ ہر وقت زراعت کی ترقی کیلئے زمینداروں کے شانہ بشانہ کام کرے گا۔ ورکشاپ کے دوران زراعت کی توسعی کیلئے جاپان طرز کے سسٹم پہ ایکشن پلان کو حتمی شکل دی گئی اور سال 2015 کیلئے زراعت کی منصوبہ بندی تیار کی گئی،ورکشاپ کے آخر میں جناب غلام مصطفی نائب ناظم زراعت ہنزہ نگر نے تمام شرکاء کو یقین دلایا کہ محکمہ ہذا ضلع بھر میں اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے زمینداروں کی ہر ممکن رہنمائی کریں گے اور تمامLSOs کے نمایئندوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر شرکاء نے محکمہ زراعت ہنزہ نگر کی جانب سے رکھی جانے والی منعقدہ ورکشاب کو سہراتے ہوئے کہا کہ ایسے ورکشاب کا انعقاد لازمی ہے جو کہ زمینداروں کو وقتاً فوقتاً شجرکاری ، فصلوں کی بیجوں کے بارے میں آگاہی ہو تاکہ زمینداروں کو نقصان ہونے سے بچ سکے اور اس سے بھر پور فائدہ ھاصل ہوسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button