چترال

ایس آر ایس پی کی طرف سے چترال ٹاون کے لئے دو میگاواٹ بجلی گھر کا افتتاحی تقریب

چترال ( بشیر حسین آزاد)صوبائی وزیر آبپاشی محمود خان نے کہا ہے ۔ کہ وفاقی حکومت تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سے تعاون نہیں کر رہا ۔صوبے کے پانی کے وسائل استعمال کر نے کے باوجود اس کے پیسے نہیں دیے جارہے ۔اس لئے وسائل کی کمی کے باعث مسائل پر فوری قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کا ایجنڈا عوام کی خدمت ہے ۔ لیکن سابقہ حکومتوں کے گند کی وجہ سے موجودہ حکومت کو اداروں کی اصلاح کا مسئلہ درپیش ہے ۔ تاہم عمران خان کی قیادت میں وزیر اعلی پرویز خٹک کی دلچسپی سے ان مسائل پر قابو پا یا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایس آر ایس پی کے زیر انتظام چترال ٹاؤن کیلئے 26 کروڑ 30لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے2میگاواٹ بیرموغ گولین ہائیڈل پراجیکٹ کے افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزادہ مسعود الملک ،ایم این اے شہزادہ افتخارالدین ، ایم پی ایز سلیم خان ،فوزیہ بی بی ،ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق ،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نعیم اقبال ، ڈی پی او عباس مجید مروت ،پاؤر کمیٹہ کے ممبران ،سیاسی قائدین علماء کے علاوہ سماجی تنظیموں کے عہدہ داروں اور کارکنان نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا ۔ کہ ہماری حکومت پسماندہ علاقوں میں لوگوں کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے 350منی ہائیڈل پاور تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے ۔ جس سے ہزاروں گھروں کو بجلی کی سہولت حاصل ہو گی ۔ انہوں نے ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو شہزادہ مسعود الملک اور اُن کی ٹیم کی کوششوں اور خدمات کو سراہا ۔ اور کہا ۔ کہ ایس آر ایس پی پر صوبائی حکومت بھر پور اعتماد رکھتا ہے ۔ کیونکہ ادارے میں شفاف نظام پایا جاتا ہے ۔ صوبائی وزیر نے چترال کے کئی منصوبوں کی تعمیر کی منظوری دی ۔ جن میں تریچ آن ،سینگور ،اویر ، آٹانی،غوچھار کو ہ ایریگیشن اسکیموں کی تعمیر و مرمت شامل ہیں ۔ چیف ایگزیکٹیو شہزادہ مسعود الملک نے کہا ۔ کہ چترال ٹاؤن کو بجلی کی شدید مشکلات درپیش ہیں ۔ اس لئے ایس آر ایس پی نے لوگوں کے مسائل کا ادراک کرتے ہوئے پاور کمیٹی چترال اور سماجی تنظیموں کے تعاون سے بیرموغ گولین ہائیڈرو پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے ۔ جس پر مجموعی طور پر 26کروڑ 30لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔ اور پراجیکٹ نو مہینوں میں مکمل ہو گا ۔ 13ہزار گھرانے استفادہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ بجلی گھر سماجی کاروبار کے طریقے سے چلایا جائے گا ۔ جس کی آمدنی مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایس آر ایس پی ہر شعبے میں اپنی خدمات پیش کرتا ہے ۔ اس ادارے کوکشمیر کے متاثرین زلزلہ کیلئے 62ہزار گھر بنانے اور پانچ لاکھ آئی ڈی پیز کو نان فوڈ ائٹمز فراہم کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ انہوں نے فنڈ کی فراہمی پر یورپین یونین کا شکریہ ادا کیا اور بھر پور تعاون پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔جبکہ انجینئر زاہد خان نے بجلی گھر سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ تقریب سے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین ، ایم پی ایز سلیم خان ، فوزیہ بی بی ، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نعیم اقبال ،سماجی ورکر رحمت غفور بیگ ، چیرمین پاور کمیٹی حیات اللہ خان ، حاجی خورشید علی خان اورحاجی صفدر وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔ اور تمام مقررین نے چترال ٹاؤن کی بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کے سلسلے میں ایس آر ایس پی کے اقدامات کی تعریف اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔تقریب میں خاصکر بجلی گھر کے لئے زمین فراہم کرنے پر حاجی صفدر کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button