گلگت بلتستان

ہنزہ نگر کے پندرہ یونین کونسلز میں انتخابی فہرستیں آویزاں کرنے کا حکم جاری

ہنزہ نگر ( اجلال حسین ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان کے زیر نگرانی ڈائریکٹر، تعلیم، محکمہ لائیوسٹاک، ایل جی آینڈ آر ڈی ،اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویثرن ہنزہ اور نگر و دیگر سرکاری افسران کے ساتھ اجلاس ہوا اجلاس میں انتخابی فہرستوں کے بارے میں ڈی سی ہنزہ نگر نے بریفنگ دیتے ہوکیا کہ انتخابی فہرستوں میں بغیر اندارج ناموں کو شامل کرنے کے لئے الیکشن کمشن کی جانب سے جاری کردہ مختلف فارم پر کرنے کی مختلف طریقیوں سے آگاہ کیا۔ بریفنگ کے بعد ڈی سی نے ہنزہ نگر کے تینوں انتخابی حلقوں یعنی حلقہ 4،5نگراورحلقہ 6ہنزہ کے 15یونین کونسلات میں ووٹر لسٹوں کو آوایزان کرنے کے احکامات جاری کردی اور ہنزہ نگر کے مختلف یونین کونسلوں میں ووٹروں کی ابتدائی فہرستوں کو آویزان کیا گیا ۔ ڈی سی ہنزہ نگر نے عوام الناس کو مختلف مذہبی و سماجی حلقوں کی مدد سے اپیل کیا ہے کہ فہرستوں کی آویزان سنٹرز پر جاکراپنی ناموں کی تصدیق کردے تاکہ انے والی انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے قاصر نہ ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ جن افراد کے نام ووٹر لسٹوں میں اندارج نہیں ہے وہ اپنی یونین کونسل کے عملے اور ضلعی انتظامیہ کے عملے سے الیکشن کمشن کی جانب سے جاری شدہ فارم کو پر کرکے بووٹر لسٹوں میں اپنام نام شامل کرے ڈی سی ہنزہ نگر نے عوام کو 18تا 25مارچ تک ضلعی انتظامیہ ، یونین کونسلز اور دیگر سرکاری محکمے جو کہ ان کاموں کے لئے خصوصی طور پر ذمہ داری دی گئی ہے مکمل کرے تاکہ مقرار وقت میں بغیر اندارج ناموں کو الیکشن کمیشن تک پہنچایا جا سکے اور ان ناموں کو انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں کا حصہ بن جائے۔اس لئے جلد از جلد اپنی اپنی یونین کونسلات کے دفاتر سے رابطہ کرے۔ڈی سی ہنزہ نگر نے عوام سے اپیل کیا ہے کہ ووٹر لسٹوں میں نام کی انداج کے لئے کسی قسم کی شکایت موصول کرنے کے لئے 0581392100پر رابطہ کرنے کو بھی کہا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button