محکمہ برقیات کی دوغلی پالیسی، گلگت کے بعض علاقوں میں سروس لائنز پر فیوز لگا دئیے گئے، باقی آزاد
گلگت( سٹاف رپورٹر) محکمہ برقیات کی دوغلی پالیسی شہر کے بعض علاقوں کے صارفین کو بجلی کے استعمال کے لئے کھلی چھوٹ دے دی جبکہ جوٹیال ، کنوداس کے صارفین پر پابندیاں لگاتے ہوئے ان کے سروس لائن پر فیوز نصب کر دیا گیا ہے۔ صارفین نے محکمہ برقیات کی امتیازی پالیسی پر کہڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تما صارفین یکساں بل ادا کرتے ہیں تو ایسے میں بعض کو بجلی استعمال کرنے کی کھلی چھوٹ دینا اور بعض پر پابندیاں لگانا غلط فیصلہ ہے۔ ذوالفقار آباد اور وحدت کا لونی ، نور کالونی کے مکینوں نے محکمہ برقیات کی طرف سے فیوز لگانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ برقیات عوام کو بجلی کی فراہمی کی بجائے عوام کو مختلف حربے سے تنگ کرنے کا سلسلہ بند کرے اور عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائے ۔ محکمہ برقیات کبھی بجلی کی بلات کی مد میں عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ جبکہ بعض بااثر افراد بجلی کے بل ادا کئے بغیر بجلی کا استعمال کرتے ہیں۔ ان بااثر افراد کے مین لائن پر فیوز نہیں لگائے گئے ہیں۔ غریب عوام کو ہر طرح سے تنگ کیا جارہا ہے۔مکینوں نے کہا کہ محکمہ برقیات وقت پر بجلی فراہم نہیں کررہے ہیں۔ ادھا گھنٹہ لیٹ بجلی دی جاتی ہے اور ٹائم سے پہلے بجلی بجلی بند کردیتے ہیں۔اُنہوں نے گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر اور چیف سیکرٹیری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ سے اپیل کیا ہے کہ محکمہ برقیات کی طرف سے بعض علاقوں میں فیوز لگانے کا نوٹس لے کر عوام کو ریلف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ اگر محکمہ برقیات نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو عوام احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔