گلگت بلتستان

کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی تیاری سے شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہوگا، مہدی شاہ

Pics and Caption

گلگت ( عبد الر حمان بخاری ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ پہلی بار گلگت بلتستان میں کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی تیاری سے صوبے میں انتخابی عمل کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوگا۔ جعلی اور دہرے اندراج کے خاتمے سے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوال نہیں اٹھائے جا سکیں گے اور آنے والے انتخابات ہر قسم کی دھاندلی سے پاک اور گلگت بلتستان کی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات ہونگے۔کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی تیاری اور انتخابات کو شفاف بنانے کے لیئے پیپلز پارٹی کی حکومت الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کو مزید تعاون کا یقین دلاتی ہے۔ ۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام کمپیوٹرائز ووٹر لسٹوں کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سید مہدی شاہ نے کہا کہ آنے والے انتخابا ت ہر قسم کی دھاندلی سے پاک اور گلگت بلتستان کی تاریخ کے شفاف انتخابات ہونگے کمپیوٹرائز انتخابی فہرستوں کی تیاری سے گلگت بلتستان میں انتخابی عمل ایک نئے جہد کا آغاز ہوگا جعلی اور دہرے اندراج کے خاتمے سے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوال نہیں اٹھائے جا سکیں گے کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی تیاری اور انتخابات کو شفاف بنانے کے لیئے پیپلز پارٹی کی حکومت الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کو مزید تعاون فراہم کرے گی وزیر اعلی سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آزادی کے بعد پہلی بار سیاسی سرگر می 14 اپریل 1949 ء کو گلگت مسلم کانفرنس کے قیام کی صورت میں سامنے آئی بعد ازاں ایک موقع پر مسلم کانفرنس کے ارکان کی پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر ڈنڈے برسائے گئے اس وقت اس علاقے میں حکومت بھی سیاسی سرگرمی کے خلاف تھی اسی وجہ سے 1972 ء تک یہاں پر نو آبادی انداز حکومت کا سلسلہ چلتا رہا شہید قائد زوالفقار علی بھٹو نے اس علاقے سے ایف سی آر اور راجگی نظام کا خاتمہ کر کے قومی دھارے میں شامل کیا اور گلگت بلتستان میں جموری اداروں کی بنیاد ڈالی اور 1974 ء میں پہلااصلاحاتی پیکچ دیا اور شہید بی بی نے 1994 ء میں گلگت بلتستان کے لئے دوسرے پیکج کا اعلان کیا اور پی پی کی سابقہ حکومت نے گلگت بلتستان میں انتظامی اصلاحات کے لئے 29 اگست 2009 ء کو سیلف گورننس آرڈر کی منظوری دی انہوں نے کہا کہ پی پی کا طرز عمل بلاشبہ اس علاقے سے حقیقی لگاؤ کا مظہر ہے اور پی پی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے حقیقی معنوں میں اس علاقے کے عوام کی خدمت کی ہے آزاد اور شفاف انتخابات پی پی پی کی اولین ترجیچ ہے یہی وجہ ہے کہ پی پی پی کی حکومت نے گلگت بلتستان میں کمپیوٹرائز فہرستوں کی تیاری کا بیڑہ اٹھایا ہے اس موقع پر الیکشن کمیشن آ ف پاکستان اور نادرا کے نمائندوں نے نئی ووٹر لسٹوں کے حوالے سے شرکاء سیمنار کو تفصیلی بریفنگ دی.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button