گلگت بلتستان

انتخابات حکومتی اعلان کے مطابق ہوںگے، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان

CEC

گلگت (ایس یو ثاقب) الیکشن کمشنر گلگت بلتستان سید طاہر علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبےمیں  آئندہ عام انتخابات کے 8 جون کو انعقاد کے حوالے سے صوبائی حکومت نے ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی ہے۔الیکشن کی تاریخ کا اعلان صوبائی حکومت نے کرنا ہے اگر حکومت نے 8 جون کو الیکشن کرانے کا باضابطہ اعلان کیا تو الیکشن کمیشن انتحابی عمل کو آگے لے جانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، حکومتی اعلان کے بعد الیکشن ہرگز ملتوی نہیں ہوں گے اگر کسی حلقے میں موسمی حالات کی وجہ سے مشکلات ہوئے اور اس حلقے میں الیکشن کے بعد ضمنی الیکشن ہوگے۔

اتوار کے روز الیکشن کمیشن آفس میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید طاہر علی شاہ نے مزید کہا ہے کہ اس قبل گلگت بلتستان میں الیکشن کمشنر کے پاس الیکشن آنے کے کوئی اختیارات نہیں تھے یہی وجہ ہے آج سے پہلے گلگت بلتستان میں جتنے بھی عام انتخابات اور ضمنی انتخابات ہوئیے وہ سب غیر قانونی اور غیر آئینی تھے اور ان کے نتیجے میں موجود میں انے والی اسمبلیاں اور حکومتیں سب غیر قانونی تھیں کیوں کہ الیکشن کمیشن کو حاصل اختیارات کے ہونے سے آج تک یہاں قوانین کا نفاذ نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمشن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم سے الیکشن کی تیاریوں سے قبل کونسل کے چئیرمین وزیراعظم پاکستان سے ان قوانین کا گلگت بلتستن تک توسیع کر دی، جن کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر کو الیکشن کے انعقاد کا اختیار حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا ہے کہ افسوسناک امر ہے کہ گورننس آرڈر 2009 ء میں ہر شق کا زکر ہے مگر الیکشن کمیشن کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں کی گئی۔ملک بھر سمیت آزاد کشمیر میں آزاد الیکشن کمیشن موجود ہیں مگر صرف گلگت بلتستان وہ خطہ ہے جہاں الیکشن کمیشن ہی نہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button