ثقافت

گلگت، نوروز کے موقعے پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام "ڈاڈا” کی رسم ادا کی گئی

4

گلگت(سٹاف رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام جشن نوروز کے حوالے سے تقریب منقعد ہوئی۔ اس موقع پر اجتماعی طور پر قدیم رسم ڈاڈ بھی ادا کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتی ویئے مشہور مصنف شیر باز برچہ، مشہور شاعر عبدالخاق تاج، جمشید خان دکھی، عبدالحفیظ شاکر اور دیگر نینوروز کی اہمیت اور افادیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جشن نوروز تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ وسطی ایشیاء اور ایران میں جشن نوروز آج بھی دم دھام سے مناتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں بھی نوروز بڑی عقیدت سے مناتے ہیں۔ مگر موجودہ صورت حال کے باعث نوروز کا جشن زوال کی طرف جارہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نوروز امن پیار و محبت کا نام ہے۔ اور امن و خوشمالی کا پیغام دیتی ہے۔ جب تک معاشرے میں امن امان قائم نہیں ہو گا ملک اور ہمارا خطہ تر قی نہیں کر سکتا ہے۔ نوجوان نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے رسم ورواج کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرے۔ وہ قوم تباہی ہو جاتی ہے جو اپنے رسم ورواج کو بول کر مغرب کے رسم و رواج کو اپنا تے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام کے رسم وراج، رہن سہن ایک ہے۔ مگر بھی لوگ ایک دوسرے سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ یوتھ عوام کو آپس میں ملانے اور پیار ومحبت کو پروان چڑھانے کی کے لئے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دالدار حسین نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تعلیم کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کا بھی انعقاد کرتی ہے۔ یونیورسٹی کا منشور ہے کہ تعلیم کو ملک کے کونے کونے تک پہنچائے۔ اس وقت گلگت بلتستان میں 45 ہزار سے زاید طلبا وطالبات زیو تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔ جو کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں خوش آئین ہے۔ نوجواں نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اُن کے قدیمی رسوم ورواج کے بارے میں بھی یونیورسٹی وقتا فوقتا پروگرام کا انعقاد کرتی ہے۔ اس موقع پر گلگت کے شعراء نے سامین کو اپنے کلام سے لطف اندوز کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button