تعلیم

دانشوروں پر مشتمل چترال تھنکرز فورم کاقیام عمل میں لایا گیا ہے، افتتاحی اجلاس منعقد

چترال (بشیر حسین آزاد) چترال میں سماجی تبدیلی لانے ، علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور مسائل کے حل کیلئے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی وضع کرنے کیلئے انٹلیکچول شخصیات پر مشتمل چترال تھینکر فورم کا افتتاحی اجلاس زیر صدارت پروفیسر شمس النظر ہاشمی منعقد ہوا ۔ جس میں فورم کے ممبران پروفیسر ممتاز حسین ، ڈاکٹر نورالاسلام ، ڈاکٹر محبوب حسین ،ای ڈی او فنانس افسر علی خان ، پروفیسر محمد دوست ، سابق منیجر شیر آغا ،نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، پروفیسر غنی الرحمن اور لیکچرر عطا حسین اطہر نے شرکت کی ۔اجلاس میں شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔کہ یوم پاکستان صرف اسلام آباد میں فوجی پریڈ تک محدود ہو چکا ہے ۔ جبکہ یہ دن ہماری قومی زندگی میں نئی نظریات اور خیالات کو اجاگر کرنے اور نئی نسل کو ایک نئی پہچان دینے کا درجہ رکھتی ہے۔ اجلاس میں تھینکر فورم کو مزید فعال اور پائیدار بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ اور سید شمس النظر ہاشمی کو کنوئنیر مقرر کیا گیا ۔ اور پچاس ممبران پر مشتمل کور گروپ تشکیل دی گئی ۔اجلاس میں چترال تھینکر فورم کے قیام کو انتہائی خوش آیند قرار دیا گیا ۔ اور اس توقع کا اظہار کیا گیا ۔ کہ فورم مستقبل میں چترال کی خوشحالی اور سماجی تعمیر و ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button