گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلمت (گوجال) میں سالانہ نتائج کا اعلان، مجموعی رزلٹ ٩٦ فیصد رہا
گلمت (نمائندہ پامیرٹائمز) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلمت گوجال میں سالانہ نتائج کی تقریب سکول ہال میں منقند ہوئی۔ تقریب کے مہمان خعوصی جبار خان ڈپٹی ڈسٹرک ائیجوکیشن ہنزہ نگر اور صدر محفل افضل خان نائب صدر دی گلمت ائیجوکیشنل سوشل ویلفر سوسائیٹی تھے۔ تقریب میں علاقے کے عمائدئن، نمبرداران اور دیگر نجی و سرکاری افسران کے علاوہ طلبہ کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سکول کا مجموعی نتیجہ96 فی صد رہا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوے والدین اور علاقے کے عمائدین نے نتائج کو تسلی بخش قرار دیتے ہوے امید ظاہر کی کہ اساتذہ مزید محنت کر کے طالبات کو بہتر رہنمائی سے اس قابل بنا سکیں گے کہ وہ زندگی میں پیشہ وارانہ مہارتیں پیدا کرنے کے علاوہ بہتر شہری اور بہتر انسان بننے کے لائق ہوسکے. مقررین نے طالبات کو مزید محنت کرنے اور آگے بڑھنے کی لگن پیدا کرنے کی نصیحت بھی کی.
تقریب کے اختتام پر کامیاب طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔