کھیل
امن واک کے شرکا کی انسپکٹر جنرل آف پولیس سے ملاقات
گلگت (پ ر) ضلع گانچھے سے چلنے والے امن مارچ کے شرکاء نے آج انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اس موقع پر آئی جی پی نے کہا کہ امن واک کا اقدام قابل تعریف ہے اس سے عوام الناس کے درمیان امن کی برقراری کا شعور بیدار ہوگا۔ امن قائم و دائم رہے گا تو یہاں ترقی ہوگی ملکی و غیر ملکی سیاح آئیں گے اور علاقے میں خوشحالی آئے گی انہوں نے کہا کہ قیام امن پولیس کی اولین ذمہ داریوں میں سے ہے امن کیلئے جو بھی کام کرے گا پولیس کا محکمہ اس کا بھرپور ساتھ دے گا آئی جی پی نے آخر میں کہا کہ عوام الناس کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان کو مثالی خطہ بنائیں گے۔