گلگت بلتستان

مسلم لیگ کے متوقع امیدواروں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ہزاروں کارڈز دئیےجارہے ہیں، تحریک انصاف استور

استور (سبخان سہیل) گلگت بلتستان سمیت ضلع استور میں ماروی میمن کا دورہ یہاں کی سادہ لوح عوام کو بے وقوف بانے کے علاہ اور کچھ نہیں تھا۔ماروی میمن نے اپنے دورہ استور کے موقعے پر صرف اور صرف مسلم لیگی رہنماوں سے ملاقات کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے امیدورں کواپنی الیکشن کمپین کے لیے ایک ایک ہزار کارڈ دیئے ہیں جو کی انتہائی غیر جمہوری اقدام ہے۔پاکستان تحریک انصاف ضلع استور کے صدر سیمع اللہ خان ایڈوکیٹ کی پریس کانفرنس۔ انھوں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کی پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی دھندلی کرنے کے لیے ایک پلان تیارکیا ہے جس کی شروعات ماروی میمن اور برجیس طاہر کی شکل میں شروع کیے ہیں ۔ اس سے قبل بینظیر انکم سپورٹ کی سروے ہوئی تھی جس کو انھوں نے مکمل نظر اندازکرتے ہوے اپنے لیگی رہنماوں کے زریعے اس کی تقسیم کا عمل جاری رکھان ایک غیر جمہوری اور غیر قانونی عمل ہے۔ ہم چیف ایکشن کمشنر گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہیں کی پاکستان مسلم لیگ کے اس غیر جمہوری اقدام کو فوری روکیں بصورت دیگر گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات متنازہ ہونگے۔انھوں نے مزید کہا کی پاکستان تحریک انصاف پوری پاکستان کی طرح گلگت بلتستان میں بھی کر پشن اور اقر اب پروری کا بازار ختم کرنے کے لیے اپنے قاید کے مشن کا جاری رکھے گی۔اگر الیکشن کمیشن ان کے اس غیرقانونی اقدامات کو روکنے میں ناکم ہوتی ہے تو پوری پاکستان کی طرح گلگت بلتستان کی عوام کو بھی ایک بارپھر یہ لوگ دھوکا دینے میں کامیاب ہونگے ۔ہم حکمومت گلگت بلتستان نگران وزیر اعلی و کابینہ سے بھی اس بات کا مطالبہ کرتے ہین کی وہ جنرل الیکش کے ساتھ ساتھ بلدیاتی الیکشن کا بھی شڈول جاری کریں ۔ تاکہ عوام بنیادی مسائل بھی حل ہوسکے۔اگر بلدیاتی الیکشن کے حولے سے صوبائی حکومت سنجدگی سے کا نہیں کرگی تو پاکستان تحریک انصاف اپنے حقوق کے لیے عدلت عظمہ سے رجو کرنے کا بھی حق رکھتی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button