تعلیم
گرلز سکول پھکر (نگر) نے نتائج کا اعلان کر دیا، مجموعی نتیجہ ٩٧ فیصد
نگر( پ ر) گورنمنٹ گرلز مڈل سکول پھکر نگر نے سالانہ نتائیج کا اعلان کر دیا، سکول کا مجموعی نتیجہ 97فی صد رہا، کلاس ای سی ڈی سے کلاس 8thتک کل 198طالبات نے امتحان میں حصہ لیا جس میں سے 193طالبات پاس ہوئے اور صرف 5طالبات فیل ہوئے اس طرح سکول کی مجموعی نتیجہ 97فی صد رہی۔ مڈل لیول میں فاطمہ رحمت دختر علی رحمت نے 87فی صد نمبرات لے پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی اسی طرح پرائمری لیول میں نصرت دختر عبداللہ شاہ نے 90فی صد نمبرات لے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ جبکہ ای سی ڈی لیول میں مہرین زہراء اور وجہا زہراء دختر مرزا حسین نے 100فی صد نمبرات لے پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لیا۔نتائیج کا اعلان کے حوالے سے سکول میں ایک شاندار پروگرام منعقد ہوا جس میں اساتذہ، والدین اور طالبات نے بھر پور شرکت کی۔