گلگت بلتستان

سال گزر گئے، مشہور سیاحتی مقام فیری میڈوز تک سڑک نہ بن سکا

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر) فیری میڈو روڈ کا ٹینڈر ہوئے کئی سال ہوئے ہیں لیکن محکمہ تعمیرات عامہ کی عدم دلچسپی اور لاپرواہی کے باعث سڑک کاکام ایک فیصد بھی مکمل نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف مقامی لوگوں کو سخت ترین مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بلکہ ہرسال فیری میڈو آنے والے ہزاروں سیاحوں کو سخت ترین مسائل سے دوچار ہونا پڑرہا ہے گذشتہ سال کئی گاڑیاں حادثے کا شکار ہوئی اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ۔فیری میڈو کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہرسال ملکی وغیر ملکی ہزاروں سیاح فیری میڈو کا رخ کرتے ہیں جس سے گلگت بلتستان کو کروڑں روپے آمدن ہوتی ہے لیکن محکمہ تعمیرات عامہ کی عدم دلچسپی کے باعث فیری میڈو سڑک کبھی بھی مکمل نہیں ہوگا عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے وہ محکمہ تعمیرات عامہ کی اس عدم دلچسپی کا سخت وٹس لیں اور سڑک کو فوری مکمل کرائیں۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button