ثقافت

21 مارچ کو بروشسکی ویڈیو گانا "جا دلتس” ریلیز ہوگا

11011086_10152748412841592_8015678220456787356_nکراچی (نمائندہ خصوصی)  بروششکی زبان کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار نذیر امان اپنے نئی ویڈیو سونگ "جا دلتس” ۱۲ مارچ کو نوروز کے موقعے پر ریلیز کر رہے ہیں، جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

اس خوبصورت گانے کے بول ڈیرو اقبال کے ہیں اور اور آواز کا جادو جگایا ہے خالد عباس نے۔جبکہ ان گانوں پراداکاری کے جوہر نذیر امان اور جیوی جان نے دکھائے ہیں۔ اس ویڈیو البم کی موسیقی خالد عباس نے ترتیب دی ہیں اس گانے کی پکچرائزیشن پرویزماجید نے کی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ دنیا تبدیل ہو رہی ہے اور اس تبدیلی میں ہر معاشرے کے لوگ جدید زمانے کے تقاضوں کے مطابق جینے کی از حد کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو سونگ بروششسکی زبان کا پہلا سونگ ہے جس میں ایک غیر مقامی لڑکی نے بھی اداکاری کے جو ہر رکھائے ہیں۔ بعض حلقے اسے تبدیلی کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button