تعلیم

شگر میں یوم پاکستان بین الاسکول تقریری مقابلے منعقد

Speech Competition copy

شگر(عابد شگری) پاکستان بننے سے پہلے ہم ایک قوم تھا اس وقت ایک ملک کی ضرورت تھی لیکن آج ملک تو ہے مگر ایک قوم بننے کی ضرورت ہیں۔ہم نے اسے اسلام کی نام پر حاصل توکرلیا لیکن اس حصول کے بعد ہم شیعہ ،سنی،بریلوی،دیوبندی میں بٹ گیااور اسی قومیت کی نظریے پر اس ملک کو حاصل کیا تھا لیکن پاکستان بننے کے بعد ہماری قومیت آپس میں تقسیم ہوکر اکہی سندھی ہے تو کہی پنجابی کہی گلگتی ہے تو کہی بلتی ہم ایک قوم بننے کے بجائے لسان،قومیت اور مذہب کے نام پرآپس میں دست گریباں ہے۔ہمیں بحیثیت قوم اس ملک کی خوشحالی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ہمیں پھر سے اسی جذبے کیساتھ پاکستان کو استحکام دینے کیلئے میدان میں آنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر شگر ذاکر حسین،سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان،ڈاکٹر شجاعت میثم،ڈاکٹر حسن خان اماچہ،محمد باقر حاجی و دیگر نے وحدت فاؤنڈیشن شگر اور فلاحی ادار ہ چپ کی اشتراک سے ہائی سکول شگر میں منعقدہ یوم پاکستان بین الاسکول تقریری مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا23مارچ ہماری قومی تاریخ کا اہم باب ہے جس دن اسلام کی نام پر اسلامی ریاست کیلئے باقاعدہ قرارداد منظور کی گئی۔یہی سے پاکستان کی بنیاد پڑی۔جہاں ہم آج جی رہا ہے۔اس ملک کو ہم نے قومی نعرے اور اسلام کی نام پر حاصل کیا لیکن اس ملک حاصل کرنے کے بعد اسلام اور مسلمان خود آپس میں دست و گریبان ہورہے ہیں ہمی ہم آپس میں قوم ،مسلک،لسان اور رنگ ونسل کی بنیاد پر ایک دوسرے کیخلاف ہوگئے ہیں ہماری مسجدیں،مدارس امام بارگاہوں میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔ہمیں باہر سے زیادہ ملک کے اندر سے خطرہ لاحق ہے آج پاکستان کی سالمیت کو ہماری کردار وں کی وجہ سے خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔ہمیں مل کر تعلیم کو عام کرکے ایک جہالت کا مقابلہ کرکے پاکستان کو ایک بار پھر وہ مقام جس کی بنیاد پر اسے حاصل کیا تھا ۔دلانے کی ضرورت ہیں۔پاکستان سے ہی ہماری بقاء ہے اور پاکستان ہے تو ہم ہے۔23مارچ کا اس خطہ ہند پر کلمہ توحید کی بنیاد پر قائم اسلامی مملکت پاکستان کی قیام کا بنیاد کا دن ہے یہ دن ہمیں احساس دلاتے ہیں کہ ہمارے آباء و اجداد نے کلمہ توحید اور اسلام کی سربلندی کیلئے کتنی قربانی دی۔یہ ملک ہمیں اسلام کی سنہری اصولوں کیمطابق زندگی گزارنے اور اسلام کی امن کی پیغام کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے بنی تھی۔ ہمیں ایک بار پھر بحیثیت پاکستانی،مسلمان اور ایک قوم بننے کی ضرورت ہیں۔تمام پاکستانیوں کو ایک بار پھر اس عہد کیساتھ اکھٹا ہونے کی ضرورت ہیں کہ پاکستان کی سالمیت کو برقرار اور دنیا میں اس کو اس کا جائز مقام دلانے کیلئے ہمیں اپنے آپس کی تفرقات،مذہبی منافرت اور علاقائی تعصب کو ختم کرکے ایک قوم کی حیثیت سے کام کرنا ہوگا اور اس ملک کے دشمن دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا کر ان سے اس ملک کو پاک کرینگے یہی نظریہ پاکستان اور قیام پاکستان کی بنیاد ہے۔ہم نے ہی پاکستان کو بنایا تھا اور اب اس کو ہم سب مل کر ہی بچائیں گے۔تقریب سے شگر کے مختلف سکولوں کی طلباء نے یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر کی۔

ایبروزی ہائیر سکینڈری سکول شگر کے طالب علم علی احمد نے تقریری مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی۔جبکہ مدرسہ سجادیہ شگر کے طالبعلم نے دوسری اور سن رائز گرائمر سکول شگر کے طالبعلم سید کاظم شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آخر میں مہمانوں نے پوزیشن حاصل کرنے والوں اور مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء میں میڈل اور نقد کیش انعامات تقسیم کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button