تعلیم

آل گانچھے تقریر مقابلے کا انعقاد، سرکاری اور نجی سکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا

گانچھے(پریس ریلز) پریس کلب خپلو ،ہمالیہ پبلشنگ گروپ اور کاروان ادب گانچھے کے زیر اہتمام آل گانچھے تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا اس میں ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارون کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا تقریب کے مہمان خصوصی قائم مقام ڈپٹی کمشنر کپٹین رٹائیر ڈ ندیم ناصر جبکہ پرنسپل ڈگری کالج پروفیسر محمد عالم کر رہے تھے تقریب میں طلبا کے تقاریر کے ساتھ ساتھ شعراء نے حالات حاضرہ اور معاشرے کے حوالے سے کلام پیش کئے شعراء کے کلام نے محفل کو چار چاند لگا دیا شعراء نے اپنے کلام میں معاشرے کی کمزوریوں کی نشاندہی کی وہیں انہوں نے روشن مستقبل کی بھی نوید سنائی ۔آل گانچھے تقریری مقابلے میں گورنمنٹ گرلز ہائیرسکنڈری سکول خپلو کی طالبہ کنیز زہرا نے پہلی جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باقرپی گوند کی طالبہ آمنہ حسن دوسری اور گورنمنٹ بوئز ہائی سکول خپلو عباس علی ،علی گڑھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے شہاب الدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر بیت المال سکول اور سٹی گرائمر پبلک سکول نے ملی نغمہ پیش کی تقریب کے اختتام پرگورنمنٹ گرلز ہائی سکول باقر پی گونداور پاکستان بیت المال سکول کو بہترین سکول کا ایوارڈ دیا گیا تقریری مقابلے میں بادوا پبلک سکول، سٹی گرائمر سکول، ہائی سکول ڈغونی، ہائر سکنڈری سکول پرتوک چھوربٹ ،بادوا ہمدرد اکیڈمی نے شرکت کی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button